امیر جماعت اسلامی کی مفتی منیب الرحمن سے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت

امیر جماعت اسلامی کی مفتی منیب الرحمن  سے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مہتمم جامعہ نعیمیہ و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے جامعہ نعیمیہ کراچی میں ملاقات کر کے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان، نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں