انسداد بجلی چوری مہم ، 86ارب وصول ، 53گرفتار یاں

انسداد بجلی چوری مہم ، 86ارب وصول ، 53گرفتار یاں

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ،ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

 اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 65 ہزار بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائو ن کے نتیجے میں اب تک 86 بلین روپے وصول کئے گئے ۔ اپریل میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کئے ،پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ، ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں