پی ٹی آئی کو این او سی مل جائے ہم مذاکرات کیلئے حاضر :عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کو این او سی مل جائے ہم  مذاکرات کیلئے حاضر :عرفان صدیقی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے قائدین سے پوچھ کر بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں، انہیں این او سی مل جائے تو ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

 پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تمام سٹیک ہولڈرز سے ہو سکتے ہیں۔شبلی فراز کے اس بیان پر سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ رؤف حسن نے کہا ہے بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی، شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے ؟ اگر اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں