پاک ایران تعلقات میں پیشرفت سرحد پر لائزون افسروں کا تقرر

پاک ایران تعلقات میں پیشرفت  سرحد پر لائزون افسروں کا تقرر

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دور ہ پاکستان کے بعد پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ، دونوں ممالک نے سرحد پر لائزون افسران کی تقرری کردی۔

ٹی وی کے مطابق پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لئے ، پاک ایران باہمی سکیورٹی معاہدے پر کام جاری ہے اور لائزون افسران کی تقرری پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے ، دونوں ممالک نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں، رواں ہفتے پاکستان اورایران کے لائزون افسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے ، پاکستانی لائزون افسر پاک فوج، ایرانی لائزون افسر پاسداران انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔ پاک فوج کے لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے ، ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون افسر تربت بلوچستان میں تعینات ہوں گے ،پاک چین ایران باہمی انسداد دہشت گردی مذاکرات بھی جلد ہوں گے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ متوقع ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں