باجوڑ : برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

باجوڑ : برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

باجوڑ (این این آئی)طوفانی برساتی نالے میں پھنسنے کے بعد ہسپتال پہنچنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔

 ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک کار جس میں 6افراد سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی،اطلاع پر ریسکیوٹیمیں فورا موقع پر پہنچ گئیں،امدادی ٹیم نے کار کو نالے سے نکالا اور کار میں موجود حاملہ عورت کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو اس کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں