گجومتہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 56سالہ شخص قتل

گجومتہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 56سالہ شخص قتل

لاہور ،کاہنہ(سپیشل کرائم رپورٹر ، نمائندہ دنیا) گجومتہ رنگ روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے 56 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔۔۔

مقتول کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے ، لاش کے قریب سے ایک تیس بور کا خول بھی ملا ہے ،نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں