جواں سالہ لڑکی سمیت پانچ افراد کومبینہ اغوا کرلیاگیا

جواں سالہ لڑکی سمیت پانچ افراد کومبینہ اغوا کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت پانچ افراد کومبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا۔تھانہ رضا آبادکے علاقے نثار کالونی کی رہائشی اللہ رکھی کے 17سالہ فیضان کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔

پیپلزکالونی کے علاقے ریلوے کالونی کی رہائشی کوثر اقبال کا بیٹا کھانا کھانے کیلئے گھر سے باہر نکلا۔ جسے نامعلوم ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپراغوا کرلیاگیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے اسلامیہ پارک کے رہائشی حبیب اللہ کے 17 سالہ بیٹے زین،تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 7 ج ب کے رہائشی یاسین کے 17 سالہ بیٹے عبدالرحمن کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کو 20لاکھ روپے اور زیورات سمیت گھر سے مبینہ اغواکرلیاگیا۔تھانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے شبیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ ملزم وسیم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر گھر داخل ہوگیااوراسکی بیٹی فاخرہ کو اغوا کرلیا جبکہ فرار ہوتے گھر سے 20 لاکھ روپے اور 4 تولے زیورات بھی چوری کرلئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں