صدر کے اعزاز میں گورنرکربلا کا ظہرانہ، روضہ حضرت علی ؓ پر حاضری

 صدر کے اعزاز میں گورنرکربلا کا  ظہرانہ، روضہ حضرت علی ؓ پر حاضری

بغداد(دنیا نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ عراق کے دوران کربلا کے گورنر ڈاکٹر نصف جاسم الخطابی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔۔۔

اس موقع پر ثقافتی تبادلے ، سیاحت اور تاریخی مقامات کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت کی گئی، صدر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ ایک ایسے شہر میں رہنا بہت اعزاز کی بات ہے جو اسلام کے چند انتہائی قابل احترام مقامات کی میزبانی کرتا ہے ۔سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی صدر کے ہمراہ تھے ۔ دریں اثنا صدر نے نجف میں حضرت علی ؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے دعا کی ۔صدر نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے دعا کی،صدر نے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں نجف کے گورنر اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں