لندن :فلسطین کی حمایت میں احتجاج ، گریٹا تھنبرگ گرفتار و رہا
لندن(اے ایف پی،رائٹرز)لندن پولیس نے فلسطینی قیدیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو گرفتار کر لیا۔۔۔
احتجاج سپیس انشورنس کمپنی کے دفتر کے باہر ہوا، جہاں دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ،بعد ازاں گریٹا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ گریٹا کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیاتھا ۔ پولیس کا کہنا تھا ممنوعہ تنظیم کی حمایت میں پلے کارڈ آویزاں کرنے پر کارروائی کی گئی،اسرائیلی پارلیمنٹ نے غیر ملکی میڈیا پر پابندی سے متعلق قانون میں دو سال کی توسیع کر دی ۔ یہ قانون اپریل 2024 میں غزہ جنگ کے دوران منظور کیا گیا تھا، جس کا ہدف بنیادی طور پر قطری نشریاتی ادارہ تھا۔ نئی ترمیم کے تحت حکومت کو 2027 کے اختتام تک غیر ملکی میڈیا کی نشریات روکنے ، دفاتر بند کرنے اور ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا فوج سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غزہ پٹی کسی بھی صورت میں خالی نہیں کرے گی ۔انہوں نے اپنے گزشتہ بیان کے برعکس منگل کو کہا اسرائیل غزہ پٹی میں بستیاں تعمیر کرے گا۔بیلجیم نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیس میں شمولیت اختیار کر لی ، اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام ہے ۔اس سے قبل برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، سپین اور ترکیہ بھی کیس میں شامل ہو چکے ۔