چین نے جاپان کے 46 فضائی روٹس منسوخ کر دئیے
ٹوکیو (دنیامانیٹرنگ)جاپان اور چین کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد چین نے آئندہ دو ہفتوں کیلئے جاپان کے 46 فضائی روٹس منسوخ کر دئیے۔۔۔
یہ فیصلہ جاپان کے سیاحتی اور معاشی شعبے پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے ، کیونکہ ہر سال لاکھوں چینی سیاح جاپان آتے ہیں۔ ہوٹل، ریٹیل، ٹرانسپورٹ اور ڈیوٹی فری کاروبار کا سیاحت پر انحصار ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا اگر کشیدگی جاری رہی تو یہ نہ صرف جاپان کی سیاحت بلکہ پورے خطے کے سفارتی توازن کیلئے بھی بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ۔