امریکی صدر کا اپنے نام کے جدید جنگی جہاز ’ ٹرمپ کلاس‘بنانیکا اعلان

امریکی صدر کا اپنے نام کے جدید  جنگی جہاز ’ ٹرمپ کلاس‘بنانیکا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کیلئے اپنے نام سے منسوب جدید ’’ٹرمپ کلاس‘‘ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔۔۔

 فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جہاز رفتار، جسامت اور طاقت کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی جنگی بحری جہاز سے 100فیصد زیادہ جدید اور طاقتور ہوں گے ۔ ان کے مطابق منصوبے کا آغاز دو جہازوں سے کیا جائے گا، جسے مستقبل میں بڑھا کر 25 جہازوں تک لے جایا جا سکتا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اس مجوزہ بیڑے کو ’’گولڈن فلیٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکی صنعت کو مضبوط کرنا اور دنیا کو امریکا کی طاقت کا واضح پیغام دینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں