ضمنی بلدیاتی الیکشن،پی ٹی آئی 6میں سے 5سیٹوں پرکامیاب،ڈی آئی خان میں علی امین کے حامی کو شکست

ضمنی بلدیاتی الیکشن،پی ٹی آئی 6میں  سے 5سیٹوں پرکامیاب،ڈی آئی  خان میں علی امین کے حامی کو شکست

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل چیئرمین کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا تاہم ڈی آئی خان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دیدی۔

تحصیل چیئرمین درابن، ڈی آئی خان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمایوں اقبال نے 8 ہزار 387 ووٹ حاصل کئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حیدر علی خان کو 7 ہزار 888 ووٹ ملے ۔ لوئر چترال کی تحصیل دروش میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فرید جان کامیاب قرار پائے ۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار حاجی فضل امین کامیاب قرار پائے ۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان جیت گئے ۔ چیئرمین تحصیل کونسل داسو ون پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار غلام سید کامیاب قرار پائے ۔ دیر لوئر کی تحصیل بلامبٹ میں بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شاکر شعیب کو کامیابی ملی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں