بولڈ لباس : علیزے شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بولڈ لباس : علیزے شاہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شو بز ڈیسک ) اداکارہ علیزے شاہ نے نجی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بولڈ لباس پہنا ہوا تھا اس پر کچھ صارفین نے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید بھی قرار دیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کی ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے ۔علیزے شاہ نے لکھا وہ اس ‘بولڈ’ لباس میں ان لوگوں سے بہتر لگ رہی ہیں جو گھر میں بیٹھ کر بکواس کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں