آئی پی پیز پر حکومتی خاموشی سمجھ سے باہر،میاں زاہد

آئی پی پیز پر حکومتی خاموشی سمجھ سے باہر،میاں زاہد

کراچی(این این آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی پی پیزکے معاملے پر تنقید اور۔

 ہزاروں ارب روپے کے نقصانات کے باوجود حکومت کی خاموشی ناقابل سمجھ ہے ۔ یہ مسئلہ بیانات یا تسلیوں سے حل نہیں ہوگا بلکہ اسکے لئے آگے آکراقدامات کرنا ہونگے ۔ حکومت خود اپنی آئی پی پیزپر بلند شرح منافع لے رہی ہے تونجی شعبہ میں قائم آئی پی پیزکو ایسا کرنے سے کیسے روک سکتی ہے ۔ میاں زاہد نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی آئی پی پیزکا ڈالرمیں منافع وصول کرنا حیران کن ہے ، سالانہ اربوں روپے کا نقصان کرنے اورحکومت کے بیل آوٹ پیکجزکے سہارے زندہ رہنے والے اداروں نے بھی اپنی آئی پی پیزلگائی ہوئی ہیں جنکی مدد سے وہ عوام کا خون پی رہے ہیں۔ حکومت کوچاہیے کہ تمام آئی پی پیز کا فوری فرانزک آڈٹ کروائے ، ان کے ساتھ معاہدوں کو پبلک کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں