اسٹاک مارکیٹ:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،89ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،89ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر،آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 927پوائنٹس کی کمی سے 78469پوائنٹس پر بند ہوا۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو89ارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 59.10 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو پہلے سیشن میں ہی مندی کا رجحان غالب آگیا تھا ۔منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 319پوائنٹس کی کمی سے 25198پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50359پوائنٹس سے کم ہو کر49935پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی سرمایہ کم ہو کر104کھرب57ارب روپے رہ گیا۔جمعہ کو15ارب روپے مالیت کے 32کروڑ72لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 445کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،135میں کمی اور47 میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں