حکومتی مراعات سے 60ارب ڈالر کا ہدف ممکن ،ٹیکس ایڈوائزرز

حکومتی مراعات سے 60ارب ڈالر کا ہدف ممکن ،ٹیکس ایڈوائزرز

لاہور(آئی این پی) ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار نے کہاکہ وزیر اعظم تین سال میں ایکسپورٹ کا ہدف 60ارب ڈالر زتک لے جانے کی بات کر رہے ہیں ۔

جبکہ اداروں کا موقف ہے کہ یہ ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، حکومت ایکسپورٹ اورآئی ٹی کو مراعات اور سہولیات دے تو 60ارب ڈالر کا ہدف ایک سال میں پورا کرنا ممکن ہے ،ہم آئی ٹی کی ایکسپورٹ3.2ارب ڈالر تک پہنچنے پر خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ ہمارے حریف ہمسایہ ملک کی ایکسپورٹ 150 ارب ڈالر سے متجاوز ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں