انسانی جسم میں موجود شوگرسے گنج پن کا علاج ممکن!

 انسانی جسم میں موجود شوگرسے گنج پن کا علاج ممکن!

شیفیلڈ(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم میں قدرتی طور پر پائی جانے والی شوگر گنج پن کا علاج کر سکتی ہے ۔

 یہ شوگر بال گرجانے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات جتنی ہی مؤثر ہے ۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے کو چوہوں میں بال اگانے کے لیے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا چکا ہے ۔یونیورسٹی آف شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کو اپنے پاکستان میں موجود ساتھیوں کے ساتھ کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ 2-ڈی آکسی-ڈی-رائبوز (2dDR) نامی قدرتی شوگر کی تھوڑی مقدار کے لگائے جانے سے چوہوں میں بال دوبارہ اُگ آئے ۔محققین کی ٹیم کے مطابق یہ شوگر جانوروں اور انسانوں میں متعدد حیاتیاتی افعال میں ‘بنیادی’ کردار ادا کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں