زمینی فضلات سے نمٹنے کیلئے مکھی کی جینیاتی تبدیلی پرکام

 زمینی فضلات سے نمٹنے کیلئے مکھی کی جینیاتی تبدیلی پرکام

سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلوی سائنس دانوں کی ایک ٹیم مکھی کی عام قسم میں جینیاتی تبدیلی لا رہی ہے تاکہ یہ انسان کا پیدا کردہ نامیاتی فضلا زیادہ سے زیادہ کھا سکے ۔

بلیک سولجر مکھیوں کو پہلے ہی نامیاتی فضلے (جیسے کہ بچ جانے والا کھانا) کی کھپت کے لیے کمرشلی سطح پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ تاہم، ان کی جینیات میں تبدیلی لا کر ان کے فضلے کی کھپت کو بڑھاتے ہوئے چکنائی پر مشتمل مرکبات اور خامرے پیدا کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔سڈنی کی میک کوئری یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے اپنے سائنسی مقالے میں ان مکھیوں سے جڑی اپنی امیدوں اور ان کے دنیا کو گرم کرنے والی گیس میتھین کی مقدار کم کرنے طریقے کے متعلق بتایا۔ڈاکٹر کیٹ ٹیپر نے ڈاکٹر مسیجو ماسیلکو کی زیر نگرانی چلنے والی جامعہ کی لیب میں مکھیوں کی جینیات میں تبدیلی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں