خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ ، ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ ، ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کی گرفتاری کے لئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک فرار کی کوشش پر ملزم کا نام ایل سی ایل میں ڈال دیاگیاہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دفعہ 365 اے بھی شامل کردی گئی ہے ۔

، دوسری جانب عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں