امیتابھ بچن پھر’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کی میزبانی کیلئے تیار

امیتابھ بچن پھر’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کی میزبانی کیلئے تیار

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کے سیٹ سے اپنی تصویر جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور ہمیشہ کی طرح شو کے اس سیزن کی میزبانی بھی امیتابھ بچن ہی کرینگے ،اس حوالے سے امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر جاری کی ہے جس میں اُنہیں بھاگتے ہوئے شو کے سیٹ کی طرف آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔امیتابھ بچن نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے ۔لیجنڈری اداکار نے اس پوسٹ کے ذریعے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ رواں ماہ 24 جولائی سے شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا 16 واں سیزن اگلے ماہ اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا، یہ شو ہر پیر سے جمعے تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں