گوجرہ:مسلح افرادنے 2 خواتین کو بچے سمیت اغوا کرلیا

گوجرہ:مسلح افرادنے 2 خواتین کو بچے سمیت اغوا کرلیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مسلح افراد نے 2 خواتین کو 4 سا لہ بچے سمیت اغوا کرلیا ،دوسری طرف 3مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے موٹرسائیکل چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 427 ج ب کے مشتاق احمد نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بہو ئیں نائلہ بی بی ، رما ں بی بی اور چار سا لہ شہروز دیگر گھر وا لو ں کے ہمراہ گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ پا نچ مسلح افراد نے گھر میں گھس انہیں زبردستی اغوا کر کرلیا، ملزمان جاتے ہوئے گھر سے 45 تو لے زیورات بھی لو ٹ کر لے گئے ، صدر پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ۔ دوسری طرف چک نمبر 421 ج ب کا ظفر عباس موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکرتھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 422 ج ب جارہا تھا کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوؤ ں نے اس کی آ نکھوں میں مٹی پھینک کر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے قبضہ سے اسکی موٹر سا ئیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ علا وہ ازیں تھانہ سٹی کے علاقوں چک نمبر 159 گ ب کے رہائشی عبدالمجید کی موٹر سا ئیکل تحصیل آ فس روڈ ،نیو ماڈل ٹاؤ ن کے فرحا ن یٰسین کی مو ٹر سا ئیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں