پلاسٹک فضلے سے برقی آلات بنانے کا طریقہ کار وضع

پلاسٹک فضلے سے برقی آلات بنانے کا طریقہ کار وضع

ڈیلویئر(نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف ڈیلویئر اور ایرگون نیشنل لیبارٹری کے محققین نے ایک کیمیکل ری ایکشن دریافت کیا ہے جو سخت پلاسٹک مٹیریل اسٹائروفوم کو ایک قیمتی کنڈکٹنگ پولیمر PEDOT میں بدل سکتا ہے ۔

جرنل اے سی ایس اے یو میں پیش کی جانے والی اس کامیابی میں بتایا گیا کہ پلاسٹک فضلے کو مؤثر انداز میں سیلیکون پر مبنی ہائبرڈ سولر سیل اور نامیاتی الیکٹروکیمیکل ٹرانزسٹر جیسے فعال برقی آلات میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔جامعہ سے ڈیپارٹمنٹ آف مٹیریلز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی ڈاکٹر کیزر کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم نے پلاسٹک فضلے سے PEDOT بنانے کا طریقہ وضع کیا۔محققین کی ٹیم اس عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو PEDOT میں تبدیلی لائے گا اور اس سے برقی مٹیریلز بنائے جا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں