کان سے ہیرا ملنے پر بھارتی مزدور کی قسمت بدل گئی

کان سے ہیرا ملنے پر بھارتی مزدور کی قسمت بدل گئی

مدھیہ پردیش(نیٹ نیوز) کان سے ایک بڑا ہیرا ملنے پر بھارتی مزدور کی قسمت راتوں رات بدل گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 19.22 قیراط کے ہیرے کی سرکاری نیلامی میں تقریباً پاکستانی دو کروڑ روپے سے زائد رقم ملنے کی امید ہے ۔

 راجو گاؤنڈ حکومت کی رائلٹی اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد اس کا معاوضہ وصول کریں گے ۔خوش قسمت مزدور راجو گونڈ کا کہنا تھا کہ وہ ہیرے کی تلاش کی امید میں 10 سال سے زیادہ عرصے سے ‘پنہ’ شہر میں کانیں لیز پر لے رہا تھا۔پنہ اپنے ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے جہاں پر لوگ اکثر قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے حکومت سے سستی کانیں لیز پر لیتے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جس کسی کو بھی ہیرا ملتا ہے اسے وہ سرکاری دفتر کے حوالے کرنا ہوتا ہے جو اسکی جانچ کے بعد نیلامی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں