آئی پی پیزمعاہدوں سے برآمدات خطرے میں پڑ سکتی ہیں،زبیرطفیل

آئی پی پیزمعاہدوں سے برآمدات خطرے میں پڑ سکتی ہیں،زبیرطفیل

کراچی(آئی این پی) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی صدر زبیر طفیل نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ معاہدوں کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

تو پاکستان کو شدید کاروباری رکاوٹوں اور صنعتوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ اس سے معاشی زوال اور ملک کی برآمدات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے پاکستان خطے کے سب سے مہنگے بجلی والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں