پاکستان جاکر کرکٹ ضرور کھیلیں گے :افغان کرکٹرز

 پاکستان جاکر کرکٹ ضرور کھیلیں گے :افغان کرکٹرز

ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے ۔۔

 معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے ۔ کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مصروف محمد نبی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں جبکہ رحمن اللّٰہ گرباز کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ، میںPSL میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں