ویمنزایشیاکپ : پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

ویمنزایشیاکپ : پاکستان  کو  سیمی  فائنل  میں  شکست

دمبولا(سپورٹس ڈیسک )ویمنزایشیاکپ کے سیمی فائنل میں سری لنکانے پاکستان کو شکست سے دوچارکردیاجبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کوپچھاڑدیا ،فاتح ٹیمیں کل فائنل میں آمنے سامنے ہونگی ۔

دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم 141 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا ویمنز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے ۔قبل ازیں دمبولا میں ہی کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ بنگلادیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔بھارتی ٹیم کی شاندار بولنگ کے آگے بنگلادیش ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔کپتان نگار سلطان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بھارتی ٹیم کی جانب سے رینوکاسنگھ اور رادھا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 81 رنز کا ہدف بھارتی ویمنز ٹیم نے با آسانی بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں