حارث روف کی بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید

حارث روف کی بیٹے کی پیدائش  سے متعلق خبروں کی تردید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث روف نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق گردشی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے بچے کی پیدائش سے متعلق گردشی خبریں جھوٹی ہیں۔ براہِ مہربانی جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی خبر اگر غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے چلے تو وہ تمام خبریں محض افواہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں