پیرس اولمپکس کے آغاز پر گوگل ڈوڈل بھی تبدیل

پیرس اولمپکس کے آغاز پر گوگل ڈوڈل بھی تبدیل

پیرس(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سمر اولمپک گیمز پیرس 2024 کے لیے ایک خصوصی ڈوڈل تیار کیا ہے جو گوگل کے ہوم پیج پر دکھائی دے رہا ہے ۔

ڈوڈل پر کلک کرنے کی صورت میں صارفین کے سامنے موجودہ معلومات اور 2024 کے پیرس سمر اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ نمایاں مقابلوں اور خبروں پر مشتمل صفحہ آجاتا ہے ۔گوگل ہوم پیج پر ڈوڈل تصویر میں کچھ کارٹون جانور دکھائے گئے ہیں جو پیرس اولمپکس میں کھیلے جانے والے مختلف کھیلوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔گوگل دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات اور اہم شخصیات کے خاص دنوں کے حوالے سے اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈوڈلز کے لیے شہرت رکھتا ہے جو سال بھر مختلف خصوصی تقریبات اور مواقع کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں