انٹربینک میں ڈالر7پیسے سستا،سونا1ہزار روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر7پیسے سستا،سونا1ہزار روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 278.34روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر12 پیسے مہنگاہوکر 279.82 پرجاپہنچا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51 ہزار 500 پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15ہزار 621  کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں