اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا  دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور (شوبزڈیسک ) فلمسٹاراداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔ انسٹاگرام پر میرا نے خوبصورت تصاویر پر ۔۔

مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یتیم بچوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتاہے ۔ اداکارہ نے طویل نوٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال میں نے اپنی سالگرہ لاہور کے ایک یتیم خانے میں ننھے ، معصوم فرشتوں کے ساتھ گزارنے کا انتخاب کیا ہے ۔میرا کا کہنا تھا کہ،میں نے ان یتیم اور بے سہار بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف خریدے جس کے لیے تمام بچے بہت پرجوش، اور شکر گزار تھے ۔یہ پورا تجربہ انتہائی دل کو گرما دینے والا اور روح افزا تھا، خاص طور پر ان چھوٹے یتیم یا لاوارث بچوں کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹ کو دیکھ کر۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں