سائفر کیس کافیصلہ سنانے والے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے

سائفر کیس کافیصلہ سنانے والے  جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی چھٹی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی جو دارالحکومت کی خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں