برطانیہ :پاکستانی ہائی کمشنر کاخواتین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

برطانیہ :پاکستانی ہائی کمشنر کاخواتین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

لندن(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا ، گرین شرٹس اپنی کپتان ندا ڈار کی قیادت میں شریک ہوئیں ۔

 اس موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم نداڈار نے خصوصی طور پر ایک گرین شرٹس تحفہ کے طورپر پیش کی ۔کپتان ندا ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے ہم بہت خوش ہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ہمیں بلا کر ہماری عزت افزائی کی ،لڑکیاں بھی اس سے خوب لطف اندرز ہوئیں ۔ ہائی کمشنر خود بھی مقامی ایشیائی کمیونٹی کے ساتھ میچ دیکھنے آئے ہمیں یہی عزت چاہیے اس پر ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی ٹیم نے پاکستان و یمن ٹیم کا خیر مقدم کیا ہے یہ انتہائی فخر کی بات ہے ۔ ہماری بچیاں تمام رکاوٹوں کو عبورکرکے یہاں کھیل رہی ہیں ہماری تمام نیک تمنائیں دعائیں اپنی بچیوں کے ساتھ ہیں اللہ انہیں کامیابی د ے میں خود اپنی فیملی کے ہمراہ میچ دیکھنے گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں