وفاقی ملازمین کا ملٹری ہسپتالوں میں علاج کیلئے مراسلہ واپس

وفاقی ملازمین کا ملٹری ہسپتالوں میں علاج کیلئے مراسلہ واپس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزار ت قومی صحت نے وفاقی ملازمین کا ملٹری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لئے لکھا گیا مرا سلہ ایک ماہ بعد واپس لے لیا۔

 25مارچ 2024 کو جاری مرا سلے میں کہا گیا کہ ملٹری ہسپتال میڈیکل قواعدکے مطابق سرکاری ہیں، ان میں وفاقی ملازمین کا بغیر کسی ریفر لیٹر کے علاج کیا جائے ، لیکن ایک ماہ بعد وزارت قومی صحت کے حکام نے دنیا کو بتایا کہ یہ مراسلہ غلطی سے جاری ہوگیا اس لئے یہ مراسلہ اب واپس لیا جارہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں