کاربن کریڈٹس پر ٹیکس کی تجویز، علی امین گنڈا پور کی مخالفت

 کاربن کریڈٹس پر ٹیکس کی تجویز، علی امین گنڈا پور کی مخالفت

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے کاربن کریڈٹس پر 30فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی۔

 وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کاربن کریڈٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر صوبے کے لوگوں کا حق ہے ،خیبر پختونخوا نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب سے زیادہ اقدامات کئے ، اگر وفاق نے یہی رویہ رکھا تو تعاون جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں