الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے

لاہور (سیاسی رپورٹر سے) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی مفاہمت کے لئے بنیادی فارمولہ پیش کر دیا۔

اپنے ٹویٹ میں فواد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ چند بنیادی اصلاحات پر متفق ہوں الیکشن کمیشن آئین کے مطابق کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ، انتہائی ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تحلیل کر کے ازسرنوتشکیل کی جانی چاہیے ، الیکشن کمشنرکے دفتر کو سنیارٹی کے لحاظ سے ایک رسمی دفتر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، ہر ممبر سنیارٹی کے مطابق ایک سال تک چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہے گا، یہ طریقہ کار ادارے کو فرد پر فوقیت دے گا۔ ان کاکہنا تھا عدلیہ کے فیصلوں کے سالانہ جائزے کے لیے ایک کنڈکٹ کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں