فضل الرحمن کو حکومت منالے گی

 فضل الرحمن کو حکومت منالے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن این آر او کسی کو نہیں ملے گا۔

نصرت فتح علی خاں ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعہ میں ملوث افراد کو معافی نہیں مل سکتی۔ مولانا فضل الرحمن کو تحریک شروع کرنے سے پہلے حکومت منالے گی۔ گندم کی کم قیمت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے حکومت اس پر کام کررہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں