پی ٹی آئی اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سڑکوں پر آجائے، حامد رضا

پی ٹی آئی اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سڑکوں پر آجائے، حامد رضا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘‘ایکس’’ پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی چیئرمین کو انصاف نہ ملا تو ہمیں اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ فوج کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ، ہمیں اسمبلی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تاہم اس کے لیے حکومت کو تین سے چار ماہ کا وقت دینا چاہیے، ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اوربانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ہم کیسے حکومت میں بیٹھ سکتے ہیں۔مذاکرات حکومت سے ہونے چاہئیں،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کبھی حامی نہیں رہا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں