نوازشریف چین سے واپس پاکستان پہنچ گئے

نوازشریف چین سے  واپس پاکستان پہنچ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائد ، سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے مکمل کرنے کے بعد چین سے واپس وطن پہنچ گئے۔

نواز شریف 22 اپریل کو اپنے نواسے جنید صفدر اور دیگر افراد کے ہمراہ چین روانہ ہوئے تھے ۔نواز شریف ایک چینی کمپنی کی ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان پہنچے ۔سابق وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران چین کی حکومتی شخصیات اور بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی شخصیات سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے چین میں مختلف سرکاری شخصیات سے سی پیک منصوبے اور مالیاتی اداروں سے مالی معا ملات پر بھی بات چیت کی۔ٹی وی کے مطابق نواز شریف چین کا دورہ کر کے ہانگ کانگ گئے تھے ۔ اب وہ ہانگ کانگ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف اب سیاسی سرگرمیوں کا بھی آغاز کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں