بلوچستان :ایف سی چیک پوسٹ اور گاڑی پرحملہ ایک اہلکار شہید ، 5زخمی

 بلوچستان :ایف سی  چیک پوسٹ اور گاڑی پرحملہ  ایک اہلکار شہید ، 5زخمی

دکی ،تربت (نامہ نگاران ) دکی اورتربت میں مسلح افراد کے حملوں میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دکی میں ٹھیکیدار ندی زندہ پیر کے مقام پر مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ،جس پر ایف سی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران فائرنگ سے ایف سی کوئیک رسپانس فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سپاہی بلال موقع پر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمی اہلکاروں سپاہی شہزاد ،لانس نائیک قیوم اور لانس نائیک عصمت اﷲکو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیاگیا۔ تربت میں گزشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے جوسک چیک پوسٹ کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2کانسٹیبل محمود اور فضل زخمی ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں