ججزخط:سپریم کورٹ کالارجربینچ ازخودنوٹس کیس کی آج سماعت کریگا

ججزخط:سپریم کورٹ کالارجربینچ  ازخودنوٹس کیس کی آج سماعت کریگا

اسلام آباد(دنیانیوز)سپریم کورٹ کا 6رکنی لارجر بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز کے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف لکھے خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی آج سماعت کریگا۔۔۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 6رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے 11بجے ازخودنوٹس کیس میں فریق بننے کی گیارہ مختلف درخواستیں سنے گا،تمام درخواستیں مرکزی کیس کیساتھ سنی جائیں گی،پاکستان بار کے نمائندوں اور شہباز کھوسہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ بار کی درخواستیں بھی سنی جائیں گی،بلوچستان کی وکلا تنظیموں اور میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست بھی سنی جائے گی،درخواستوں میں عدالت سے معاملے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں