گوشوارے کیس:الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آج طلب کرلیا

گوشوارے کیس:الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد(دنیا نیوز، صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اثاثے چھپانے کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، علی امین گنڈاپور اور درخوواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا ،نوٹس میں کہاگیاہے کہ علی امین گنڈاپورنے الیکشن2024کیلئے جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی ،الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں، دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے ،ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، علی امین گنڈاپور وزیراعلی بن چکے ، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں