لاہور ہائیکورٹ:ایکس کی بحالی کی درخواست، وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ:ایکس کی  بحالی کی درخواست، وکلا کو  جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابق ٹویٹر)کی بحالی کی درخواست پر فریقین کے وکلاکو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔۔۔

 درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا ، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کسی دوسری کورٹ میں مصروف ہیں، ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا ہے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دیگر فریقین سے بھی جوابات آئیں گے تو کیس آگے بڑھے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں