پاکستان بار کونسل چھ ججوں کا بھر پور ساتھ دے گی ،حسن رضا پاشا

 پاکستان بار کونسل چھ ججوں کا بھر پور ساتھ دے گی ،حسن رضا پاشا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل 6 ججوں کے ساتھ کھڑی ہے، ججز کا بھر پور ساتھ دیں گے، ہم نے ایک درخواست دائر کررکھی ہے، اس حوالے سے پیش ہونا ہے۔

پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ انسانی آزادی جو قانون دیتا ہے، ایک عام شہر ی اور وکیل کوبھی وہ ساری کی ساری ملنی چاہئے ،پاکستان بار کونسل کی طرف سے کوئی خاموشی نہیں ہے ، جب 6 ججز کاخط آیا تھا اس وقت بھی پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن دونوں نے اپنی پریس ریلیز جاری کی تھیں اور معاملے کی مذمت کی تھی،ہم اپنا موقف پیش کریں گے، ہم یہ سمجھتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل انکوائری ضرور کرے جو حاضر سروس جج پر مشتمل ہو، اس معاملے میں دونوں اداروں کی کوئی سستی نہیں ہے، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار پوری طرح سرگرم ہے، سماعت میں ہمارا بھر پور کردار نظر آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں