آئی پی پی رہنماؤں کی ملاقات

 آئی پی پی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )جہانگیر خان ترین سے آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ملاقات کی۔

 ایم پی اے شعیب صدیقی نے ممبر قومی اسمبلی عون چودھری کے ہمراہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔جہانگیر ترین نے شعیب صدیقی کو حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔شعیب صدیقی اور عون چودھری نے جہانگیر ترین کی درازی عمر اور صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں