سپریم کورٹ غیرحاضری پرتیسرا نوٹس

سپریم کورٹ غیرحاضری پرتیسرا نوٹس

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت کی، قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالتی عملہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قاسم سوری کے رہائش کے پتہ پر نوٹس بھیجا گیا تھا جو ان کے بھائی نے وصول کیا ہے جبکہ بھائی نے بتایا ہے کہ قاسم سوری روپوش ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں، قاسم سوری کودوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے ۔چیف جسٹس نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں ہے ؟ وکیل نعیم بخاری نے کہا قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں