پی آئی اے کی نجکاری شفاف

پی آئی اے کی نجکاری شفاف

اسلام آباد(صباح نیوز )وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل 100 فیصد شفاف اور میڈیا کے سامنے ہوگا۔

 نجکاری سے قومی ائیر لائن کے ملازمین کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے 15 دن کا مزید وقت مانگا ہے جس کے بعد نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا اور مزید توسیع نہیں ہوگی ، خسارے کا شکار تمام اداروں کی نجکاری ترجیح ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں