شیخوپورہ: طلاق پر سابق خاوند کے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

شیخوپورہ: طلاق پر سابق خاوند کے  گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد روڈ کی آبادی ڈھایا موڑ میں خاتون نے طلاق دینے پر سابق خاوند کے گھر کے تالے توڑ کر آگ لگا دی اور ساتھی سمیت فرار ہوگئی۔

ملک عبدالرشید نے ایک روز قبل اپنی دوسری بیوی کرن کو طلاق دی جس کی رنجش پر اس نے نامعلوم ساتھی کی مدد سے رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر تمام فرنیچر،الیکٹرانکس آلات سمیت دیگر سامان پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی،لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں