پتوکی:بجلی تار گرنے سے نوجوان جاں بحق،بچی زخمی

پتوکی:بجلی تار گرنے سے نوجوان جاں بحق،بچی زخمی

پتوکی،قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بجلی کا 11 وی تار گرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ بچی جل کر شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق نواحی علاقے عیسیٰ نگر میں واپڈا کا گیارہ وی تار ٹوٹ کر دوسرے تار پر جا گرا جسکی زد میں آ کر نوجوان افضل جاں بحق جبکہ 8 سالہ رقیہ شدید زخمی ہوگئی،بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی کے مطابق افضل کے بازو پر تار گرا جو لاہور لے جاتے دم توڑ گیا ۔ذرائع کے مطابق تار گرنے سے بیشتر علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے بند رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں