موٹروے پولیس کیساتھ تلخ کلامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

موٹروے پولیس کیساتھ تلخ کلامی  خاتون کے خلاف مقدمہ درج

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر )موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی خاتون کیخلاف تھانہ کلرکہار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سالٹ رینج پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا، خاتون کی جانب سے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا،خاتون نے دستاویزات فراہم کرنے کے بجائے اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا، خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہیں کہ دستاویزات نہ دی جائیں۔ خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خاتون بغیر اجازت ویڈ یو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کی مرتکب ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں