کسی کا باپ بھی ختم نبوت قانون ختم نہیں کر سکتا ،طاہر اشرفی

کسی کا باپ بھی ختم نبوت قانون  ختم نہیں کر سکتا ،طاہر اشرفی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اپنی جان بھی قربان کر دیں گے مگر اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں سالانہ محفل ذکرمصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مزید کہا کہ ختم نبوت کا قانون کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا اس کے لئے 10ہزار شہادتیں دی ہیں، یہ قانون کسی کا باپ بھی ختم نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ؐ کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا کم از کم ہمیں اپنا ماحول تو دینی بنا لینا چاہئے ،اپنے گھروں میں نظام انصاف لانا ہوگا تب ہی یہ معاشرہ ٹھیک ہوگا ،مولانا اشفاق پتافی اور مولانا محمد عقیل زبیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیسا عمل ویسی جزا کے قاعدے کے موافق کثرت سے درود سلام پڑھنے والے پر اور اس کی آل اولاد پر بے شمار رحمتیں نازل ہوتی ہیں ،مشائخ فرماتے ہیں کہ ساری عبادتوں میں قبول اور عدم قبول کا احتمال ہے لیکن حضور اقدس ؐ پر درود قبول ہی ہوتا ہے لہذا ہم گناہ گاروں کی یہ عبادت باوجود ناقص ادائیگی کے ان شاء اﷲ قبول ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں